ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آسام میں بی جے پی ایم ایل اے اور ان کے خاندان کو ملا مشتبہ شہری ہونے کا نوٹس

آسام میں بی جے پی ایم ایل اے اور ان کے خاندان کو ملا مشتبہ شہری ہونے کا نوٹس

Sat, 19 May 2018 23:01:27    S.O. News Service

نئی دہلی ،19؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) آسام کے برکھولا اسمبلی علاقہ سے بی جے پی ایم ایل اے اور ان کیاہل وعیال کو غیر ملکی شہر یوں سے متعلق ٹریبونل نے نوٹس جاری کیا ہے ۔ ٹربیونل نے یہ نوٹس مشتبہ شہری ہونے کے شک کی بنیاد پر جاری کیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ ٹریبونل نے بی جے پی ایم ایل اے کشور ناتھ، ان کی بیوی نیلم ناتھ ، ان کے چار بھائیوں اور ان کے ایک دیگر رشتہ دار کو نوٹس جاری کیا ہے ۔

نوٹس کے مطابق کشور ناتھ ان کے خاندان کے ارکان کو کہا گیا ہیکہ وہ ٹربیونل جج کے سامنے پیش ہو کر یہ ثابت کریں کہ وہ لوگ ہندوستان کے شہری ہیں۔ ایم ایل اے نے کہا کہ وہ اور ان کا خاندان ہندوستانی باشندہ ہیں اور وہ اپنے شہرییت ثابت کرنے کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ زرایعہ کے مطابق ناتھ نے اسمبلی اسپیکر کو اس نوٹس سے واقف کرا دیا ہے ۔

نوٹس کے مطابق کشور ناتھ اور ان کے خاندان کے ارکان سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹربیونل جج کے سامنے شہریت ثابت کریں۔کشور نے کہا کہ وہ اور ان کا خاندان ہندوستانی شہری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اہم کاغزات کے ساتھ کورٹ جائیں گے اور یہ ثابت کریں گے وہ ہندوستان کے شہری ہیں ۔ واضح رہے کہ انہوں نیکانگریس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت کے حکم پر ٹربیونل نے انہیں نوٹس بھیجا ہے ۔

اس سے قبل شہری ترمیمی ایکٹ 2016 کے تحت کافی مخالفت ہو چکی ہے جس کے مطابق لوگوں کو لگتا ہے کہ یہ آسام سمجھوتے کے خلاف ہے جس میں تجویز کی گئی تھی کہ جو لوگ بھی 1971 کے بعد بانگلہ دیش سے ہندوستان آئیں ہیں انہیں واپس بھیج دیا جائے گا۔


Share: